ذوالحج کا چاند نظر آگیا, عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی
ملک کے مختلف حصوں میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا جس کے بعد پاکستان میں عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے بھی چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ لاہور، نواب شاہ، چھاچھڑو، سوات، کوئٹہ، ژوب اور دیگر مقامات سے چاند نظر آنے کے شواہد موصول ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جہاں اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔
حج کا رکنِ اعظم یعنی وقوفِ عرفہ ہفتہ 10 اگست (9 ذوالحج) کو ادا کیا جائے گا جبکہ سعودی عرب میں اتوار 11 اگست کو عید الاضحیٰ کا پہلا روز ہوگا۔