اسلام آباد،کلبھوشن تک رسائی مکمل تنہائی میں دی جائے، بھارت
ہٹ دھرم بھارت نیبدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی مخلصانہ پاکستانی پیشکش ماننے سے انکارکر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن جادھو کو قونصلر رسائی دینے کی پیشکش کر دی ہے۔بھارت نے پاکستان کی جانب سے کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش ماننے سے انکار کرتے ہوئے ’را‘ کے جاسوس سے ملاقات کے لیے شرائط بھی رکھ دیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت نے بغیر کسی رکاوٹ اپنے جاسوس تک رسائی مانگی تھی لیکن جاسوس تک بغیر رکاوٹ رسائی کسی قانون کے تحت نہیں دی جا سکتی،?بھارتی فرمائش پر جامع مشاورت کے بعد جواب دیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 17 جولائی کو عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بھارت کی را کے جاسوس کو بری کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی اور پاکستان کو بھی کہا تھا کہ بھارت کو کلبھوشن جادھو تک کونسلر رسائی دی جائے۔