راولپنڈی،ایل او سی پر کارروائی کے بھارتی الزامات محض پروپیگنڈا ہے،آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر ایل او سی پر کارروائی کے الزام کا واویلا کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار پاکستان پر کارروائی کے الزام کا واویلا کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر کارروائی کے بھارتی الزامات محض پروپیگنڈا ہے، الزامات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا پر پروپگینڈا کیا جا رہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ایل او سی پار کر کے کارروائی کی ہے، جب کہ دوسری طرف حقیقت یہ ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے آئے دن ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔