Aug 04, 2019 12:00 am
views : 255
Location : Foreign Ministry
Islamabad- PM AJK raja Farooq Haider Meets FM Qureshi
اسلام آباد،وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات،وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر تیسرے فریق کی ثالثی مانتا ہے اور نہ ہی دو طرفہ مذاکرات کیلئے تیار ہے،بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مزید اٹھائیس ہزار فورس بھیجنے اور غیر ملکی سیاحوں کو مقبوضہ کشمیر سے نکالنے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی طرف سے ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے،مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن کی راہ میں بنیادی رکاوٹ ہے،مقبوضہ کشمیر میں جس طرح آج طاقت کا بے دریغ اور سفاکانہ استعمال کیا جا رہا ہے وہ انتہائی افسوناک ہے۔