Aug 04, 2019 04:58 pm
views : 266
Location : KPT Headoffice
Karach- Revenue collected from Karachi not being spent on it mayor
کراچی، ہم نے بہت غلطیاں کیں،اب آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے،میئر کراچی
مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہم نے بہت غلطیاں کیں،اب آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے، میں 3 سال سے اختیارات کی جنگ لڑرہا ہوں۔
میئر کراچی وسیم اختر نے لیٹس کلین کراچی مہم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی 300ارب روپے سے زیادہ ریونیو دیتا ہے،یہ پیسہ کہاں جارہا ہے، ان سے کوئی سوال تو کرے، پھر یہ کہتے ہیں کہ جو پیسہ دیا گیا اس کا حساب دو۔مئیر کراچی نے کہا کہ حساب مانگنے والے لاڑکانہ تک نہ بناسکے۔وسیم اختر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ، انھوں نے یہ قدم اٹھایا،ہم سب کراچی کو صاف کرنے کیلئے نکلے ہیں، سیاست کریں گے تو نتیجہ کچھ نہیں نکلے گا۔مئیر کراچی نے کہا کہ 70 برس سے یہی ہورہا تھا، غلطیوں کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کا بجٹ شہر کراچی بناتا ہے، کراچی پورے ملک کو پالتا ہے اسے ملتا کیا ہے؟ یہاں کے بچے کھمبوں سے کرنٹ لگ کر مررہے ہیں، کراچی کا پیسہ کراچی پر نہیں لگ رہا، سارے اعداد و شمار سامنے لاؤں گا۔