اسلام آباد، یاسین ملک کا کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں،مشعال ملک
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تشویش ظاہر کی ہے کہ یاسین ملک کا کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں یاسین ملک نے کہا ہے کہ دنیا یاسین ملک کے معاملے میں بھارت پر دباؤ ڈالے۔
مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے کہ یاسین ملک کو اسپتال منتقل کیوں نہیں کیا گیا، ان کی طبیعت خراب تھی، یاسین ملک کو ڈیتھ سیل اور قید تنہائی میں رکھا گیا،ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کا قصور صرف حق خود ارادیت مانگنا ہے۔