کراچی چھت پر پالے گئےقربانی کے جانوروں کو کرین کے ذریعے اتارلیا گیا
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سال بھر مکان کی چھت پر پلنے قربانی کے جانوروں کو نیچے اتار لیا گیا ہے جانوروں کو نیچے لانے کیلئےکرین منگوائی گئی تو علاقہ مکین گلی میں جمع ہوگئے۔ بچوں اور بڑوں کا ہجوم لگ گیا۔
ناظم آباد کے رہائشی سیداعجاز حسن شہری پورا سال اپنے گھر کی چھت پر گائے بیل پالتے ہیں اور انہیں چھت سے اتارنے کیلئے کرین کا استعمال کرنا پڑتا ہے،شہر بھر سے ان مناظر کو دیکھنے کیلئے لوگ بڑی تعداد میں پہنچے،اس موقع پر گلی میں علاقہ مکینوں کا ایک ہجوم لگ جاتا ہے،خاص طور پر پر وہاں موجود بچوں کی حالت دیدنی ہوتی ہے دیگر لوگ بھی اس منظر کو اپنے موبائل فون میں ویڈیو کی شکل میں قید کر لیتے ہیں۔
بیلوں کےمالک اعجاز کا کہنا تھا کہ قربانی کیلئے جانور پالنا ان کا اور اہل خانہ کاشوق ہے،وہ سولہ سال سے چھت پر جانور پال رہے ہیں۔
کرین آپریٹر محمد حنیف کا کہنا تھا کہ جب میں نے پہلی بار جانور چھت سے اتارے تو بہت ڈر لگا تھا تاہم اب یہ ڈر ختم ہوچکا ہے۔
نوجوان محمد نبیل کا کہنا تھا کہ قربانی کے بیلوں کو چھت سے اترتا دیکھ کر بہر خوشی ہوئی اور مزہ بھی آیا۔