Aug 05, 2019 11:33 am
views : 272
Location : Domestic place
NA session: Zardari, Shahid Khaqan Abbasi, Saad Rafique's production orders issued
سپیکر قومی اسمبلی نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے
سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ،پروڈکشن آرڈر قومی اسمبلی کے رواں اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ہیں جس کے بعد سابق صدر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ ن لیگی رہنماوں سعد رفیق اورشاہد خاقان کے بھی پروڈکشن آرڈر کا اجرا کیا گیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری، سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھی بھجوا دی گئی۔ دوسری جانب لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کے پروڈکشن آرڈرکیلئے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی گئی۔