کراچی،جماعت اسلامی کی جانب سے کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرہ
کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت اور کلسٹر بموں کے استعمال اور مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں جماعت اسلامی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھو ں میں بینرز پلے کارڈز اور پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق ملنا چاہیے،کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ہو رہے ہیں،اس معالمے پر ہم سب کو ملکر آواز بلند کرنا ہوگی۔
حافظ نعیم کا مزید کہنا تھاکہ امریکہ کی ثالثی کہاں گئی ہمیں دھوکہ نہیں کھانا چاہیے کشمیریوں نے پاکستان کیلئے قربانیاں دیں پوری قوم کشمیر کی عوام کے ساتھ ہے۔