Aug 06, 2019 11:00 am
views : 274
Location : Domestic place
'Modi abolishes Article 370 and strikes Kashmiris' rights'
'مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے'
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی سرکار کا یہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے، مودی سرکار کا یہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت سے انحراف کیا ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا مودی سرکار کو نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کا حساب دینا ہوگا، عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا، عالمی برداری کو بھارت کے اقدام کا نوٹس لینا ہوگا۔