Aug 07, 2019 12:00 pm
views : 272
Location : Domestic place
The Prime Minister calls Saudi Arabia's pledge on the situation in occupied Kashmir
وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سعودی ولی عہد کو فون
سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو فون کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی بدلتی صورتحال اور اس سلسلے میں ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 کو ختم کرکے ریاست کو 2 حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے اس اقدام کو دو ٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔