پشاور، بم کو ناکارہ بناتے ہوئے دھماکہ، 8 پولیس اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی
نوشہرہ کے علاقے حسن گڑھی اضاخیل پایان ھسن گھڑی میں مدرسے کے قریب گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد ناکارہ بناتے ہوئے پھٹ گیا ہے، جس کے نتیجے میں 8 اہلکاروں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
نوشہرہ کے علاقے اضاخیل پایان حسن گھڑی میں پولیس کو بم کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کو طلب کیا۔بارودی مواد ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں 8 پولیس اور بی ڈی ایس اہلکار جبکہ ایک عام شہری شامل ہے۔
زخمیوں کو پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال انتظامیہ کے مطابق دو پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک جبکہ بیشتر کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔