کراچی، کراچی سے ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار،مسافر رْل گئے
کراچی سے ٹرینوں کی روانگی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہے جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرینوں کی آمد میں تاخیر کے باعث کراچی سے روانگی میں بھی تاخیر ہے جس کے سبب پاکستان ایکسپریس دوپہر 1 بجے کے بجائے شام 5 بجے روانہ ہوگی جب کہ جناح ایکسپریس 3 بجے کے بجائے سہ پہر 3.15 پر روانہ ہوگی۔
ریلوے ترجمان کے مطابق کراچی ایکسپریس 4.30 کے بجائے رات 9.15 بجے، ملت ایکسپریس 5 کے بجائے رات 8 بجے اور شاہ حسین ایکسپریس 7 کے بجائے 10.30 بجے روانہ ہوگی جبکہ ریلوے ترجمان نے عوام کو معلومات کیلئے ریلوے انکوائری 021117 سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے ایک مسافرشہزاد احمدنے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی کا ایک بجے کا ٹائم تھامگر ابھی تک گاڑی نہیں آئی ہے، گاڑیاں بہت لیٹ ہیں عوام پریشان ہے۔
ایک مسافر وقاص کا کہنا تھا کہ پہلے کی نسبت ٹرینوں کا معیار کافی بہتر ہوا ہے، ٹرینوں کے لیٹ ہونے کی وجہ شاید ٹریک کی کمی یا اندرون سندھ کی سیلابی صورتحال ہے۔
ایک اور مسافر وجاہت حسین کا کہنا تھا کی پچھلے ڈیڑھ گھنٹے سے انتظا کررہے ہیں کو ئی پرسان حال نہیں ہی اور نہ کی کوئی بتانے والا ہے کہ ٹرین کب آئے گی۔