Aug 08, 2019 12:00 pm
views : 275
Location : Domestic place
Zardari announces to table no-trust motion against Chairman Senate again
زرداری کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان
div class="post-info" style="box-sizing: border-box; border: 0px none; font-size: 14px; font-style: inherit; font-weight: inherit; margin: 0px; outline: currentcolor none 0px; padding: 0px; vertical-align: baseline; overflow: hidden;">پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری سے پوچھا گیا کہ کیا آپ تحریک عدم اعتماد کا آپشن دوبارہ استعمال کریں گے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ انشاء اللہ، چیئرمین کے خلاف دوبارہ قراداد لانے کے لیے تین ماہ کا وقت ہوتا ہے، ایک دفعہ جنگ نہیں جیت سکے دوبارہ جیت جائیں گے۔
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ خفیہ ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے رولز میں ضرور ترمیم کریں گے، حکومت انشاء اللہ جائے گی۔
ایک اور سوال پر ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی اپنی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں، ان کے بیانات پر ردعمل نہیں دینا چاہتا۔