Aug 08, 2019 02:00 am
views : 274
Location : Domestic place
NAB arrests Maryam Nawaz in Chaudhry Sugar Mills, money laundering cases
مریم نواز کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار، یوسف عباس بھی زیر حراست
نیب نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا، مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو چودھری شوگر ملز کیس میں طلب کیا گیا تھا جس میں عدم حاضری کی بنا پر تحویل میں لیا گیا. دوسری جانب دوسری کارروائی میں مریم کے کزن یوسف عباس کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے.
مریم نواز آج صبح اپنے والد نوازشریف کو ملنے کیلئے کوٹ لکپھت جیل آئی تھیں، جیسے ہی وہ ملاقات کر کے جیل سے باہر نکلیں انھیں نیب ٹیم نے حراست میں لے لیا۔
بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کو نیب نے آج چودھری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں طلب کیا تھا جہاں وہ حاضر نہیں ہوئی تھیں جس پر ادارے کی جانب سے کارروائی کی گئی۔ نیب کے وکلا مریم نواز کے حوالے سے کیس تیار کرنے میں مصروف ہیں۔