Aug 08, 2019 02:21 pm
views : 255
Location : Different Places
Karachi- Jashan-e-Azadi Preparation
کراچی، یوم آزادی قریب آنے پر جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر
اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش دیکھنے میں آتا ہے، گھروں اور گلیوں کو جھنڈیوں سے سجایا جاتا ہے۔
ہر سال یوم آزادی کے موقع پر پاکستان بھر میں آزادی کا جو ش وخروش دیکھا جاتا ہے۔14 اگست کے آتے ہی بچے اور بڑے جشن آزادی کی تیاریوں میں مصرف نظر آتے ہیں۔ گھروں اور گلیوں کو جھنڈیوں سے سجایا جاتا ہے، جگہ جگہ ملی نغموں کی دھنیں سنائی دیتی ہیں اور ہر طرف خوشی کا سماں ہوتا ہے۔
یوم آزادی کی خوشیوں کو منانے کیلئے چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں سبز ہلالی پرچموں،جھنڈیوں، بیجز، ٹوپیوں، ہاتھوں کے بینڈ زاور پاکستانی پرچم کے ڈیزائن والی شرٹس کے اسٹالز لگائے جاتے ہیں جن سے شہری اپنی پسند کی اشیاء خریدتے نظر آتے ہیں۔
ایسے میں ایک دوکاندار معیز نے ذرائع ابلاغ عامہ کی نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار عید قربان اور جشن آزادی ایک ساتھ آنے کی وجہ سے لوگ کپڑوں کے بجائے جانوروں کی خریداری کو فوقیت دے رہے ہیں۔
ایک خریدار جمیل کا کہنا تھا بہت زیادہ خوشی ہیں کہ چودہ اگست آرہی ہے، پاکستان اور زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیں گے اور وقت نکال کے دونوں ایونٹ کو منائیں گے، جمیل کا کہنا تھا کہ مہنگائی تو بہت ہے حکومت سے گذارش ہے کہ بڑھتی قیمتوں پر نوٹس لے کر اشیاء سستی کی جائیں۔