Aug 09, 2019 12:00 pm
views : 258
Location : Domestic place
India sabotaging peace, UN resolution on Kashmir: Maleeha Lodhi
بھارتی اقدام کے پورے خطے کے امن پر اثرات مرتب ہوں گے: ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا عالمی براداری سے اپیل ہے کہ وہ اصول، قانون اور انصاف کے لیے کھڑی ہو جائے، بھارت نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے، کشمیریوں کا مطالبہ ہے بھارت غیر قانونی اقدامات واپس لے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا آج جموں و کشمیر میں بھارت کے حامی سیاست دان بھی قید ہیں، افغان امن عمل سے متعلق مذاکرات میں پیشرفت پر خوشی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے، عمران خان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیش کش کا خیر مقدم کیا، افغانستان کا امن و استحکام بھارت کے مفاد میں نہیں ہے، بھارت کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا ہوگا، مودی حکومت کے نسل پرستانہ نظریات قابل مذمت ہیں، پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا۔