Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 09, 2019 01:46 pm views : 287

Location : National Assembly

Islamabad- Maryum Nawaz's arrest attempt to distract from Govt's failed Kashmir Policy, Shehbaz
  • Urdu

اسلام آباد، قومی اسمبلی کا اجلاس، مریم نواز کی گرفتاری کی شدید مذمت

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مریم نواز اور یوسف عباس کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ وہ بلاف خوف و خطر کہتا ہوں کہ کشمیر کا سودا کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا۔ ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مریم نواز اور یوسف عباس کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیرہ جولائی دوہزار اٹھارہ کو والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا گیا۔ کل کوٹ لکھپت جیل میں یہ تاریخ دوبارہ دہرائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے مریم نواز کو گرفتار کیا گیا، مریم نواز کی گرفتاری کشمیر میں ناکام حکومتی پالیسی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، کشمیر کے مستقبل کا سودا کیا گیا جب کہ معیشت کی خراب صورتحال اور مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لئے حکومت یہ اقدامات کررہی ہے۔
شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ظلم برداشت کر لیں گے،جھکیں گے نہیں،کرپشن کا سارا نزلہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر کیوں گر رہا ہے۔ دوسرے تمام لوگ کیا دودھ سے دھلے ہوئے ہیں۔حکومت اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے۔
انہوں نے نیب کی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کاروبار بند، روٹی مہنگی، دوائیں ناپید، تعلیم کے دروازے بند ہیں، احتساب کی کارروائیاں معاشی صورتحال سے ہٹانے کے لیے ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا مزید کہناتھا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والے تمام ہاتھ، چاہے وہ مودی ہو یا کوئی اور ہو، قوم ان ہاتھوں کو توڑ ڈالے گی، ہم کشمیر سے لے کر معاشی ترقی تک اور جوہری پروگرام کا اپنے خون سے دفاع کریں گے، ہمیں ہر معاملے میں دیوار سے لگایا اور مزید لگالیں لیکن آخر میں چیخیں ان کی نکلیں گی، ہم اپنے مشن پر قائم رہیں گے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved