Aug 09, 2019 02:55 pm
views : 284
Location : India Occupied Kashmir
Srinagar-Curfew Continues on 5th day, over 600 detained in IHK
سری نگر،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا پانچواں دن، مزید 600 افراد گرفتار
آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روز بھی کرفیو جاری ہے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں، جبکہ بھارت نے چھ سو سے زائد سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 اے ختم کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روز بھی کرفیو جاری ہے، مقبوضہ وادی کا بیرونی دنیا سے رابطہ بدستور منقطع ہے۔مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیا اور دواؤں کی قلت ہے، جامع مسجد کے اطراف رکاوٹیں لگائی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرسے 30 قیدیوں کو آگرہ جیل منتقل کردیا گیا، قیدیوں کو طیارے کے ذریعے سری نگر سے آگرہ منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ پانچ روز قبل مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔ بھارتی اقدام کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف مقامات پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید اور 100 کے قریب زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب لداخ کے ضلع کارگل میں بھی احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔