Aug 09, 2019 05:37 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Karachi-Second Monsoon Spell to Hit Karachi Today
کراچی، مون سون کا نیا سسٹم کراچی سمیت سندھ بھر میں تیز بارشیں برسائے گا
سندھ میں مون سون کا نیا سسٹم عید تک بارشیں برسانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
کراچی والے ہوجائیں تیار،کراچی میں مون سون کے دوسرے مرحلے کے بادل برسنے کو تیار ہیں۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کے مطابق یہ اسپیل پہلے سے زیادہ طاقتور ہوگا۔ آج رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا دوسراسسٹم آج شام یا رات سندھ میں داخل ہوگا جو گزشتہ مون سون سسٹم کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہے۔
تفصیلات کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والا بارش کا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا، کراچی میں ہفتے کی دوپہر سے تیز بارش کا امکان ہے جب کہ زیریں سندھ میں بہت تیز بارش ہوسکتی ہے۔ خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ وسطی بھارت کے قریب مدھیہ پردیش میں موجود ہے جو رات گئے مشرقی سندھ میں داخل ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے حکام نے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ داخل ہونے کے نتیجے میں کراچی میں آج رات سے معتدل جب کہ ہفتے کی صبح موسلا دھار بارش کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ آج سے وقفے وقفے سے عید تک جاری رہ سکتا ہے۔