Aug 09, 2019 06:27 pm
views : 371
Location : Domestic Place
Islamabad-All Pakistan Huriyat Conference's Leaders call on Asif Zardari & Bilawal
اسلام آباد، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری سے آل پاکستان حریت کانفرنس رہنماؤں کی ملاقات
سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے آل پاکستان حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے پیپلزپارٹی قیادت کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر کیلئے ہزار سال تک لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ اقوام متحدہ بھارت کو اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کا پابند کرے۔
جبکہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان سے وفا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ کشمیریوں کی وفا کا بدلہ ہر پاکستانی وفا نبھا کر دے گا۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے عید مظفرآباد آزاد کشمیر میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نماز عید مظفرآباد میں اداکریں گے۔