Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 11, 2019 05:23 pm views : 279

Location : Different Places

Karachi-Heavy rain in City
  • Urdu

کراچی،شہر بھر میں موسلادھار بارش نظام زندگی درہم برہم

؎کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہو گیا تاہم شہر میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے، شاہراہیں اور نشیبی علاقے ڈوب گئے،  مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، پاک فوج نے متاثرہ علاقوں‌ میں‌ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
کراچی میں پھر طوفانی بارش، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا،شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے پول اور درخت اکھڑ گئے، پاک فوج نے شہر میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔
طوفانی بارش کے بعد پانی جمع ہونے کے سبب کورنگی کازوے روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا،فوج اور پو لیس کی مدد سے ریلے میں پھنس جانیوالے افراد کو نکالا گیا ایدھی کی جانب سے ریلے میں پھنس جانیوالے بچوں کو کشتی کے ذرہعے ریسکیو کیا گیا   جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز کے جوان پانی میں  پھنسے شہریوں کی مدد کر ر ہے ہیں۔
کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 150 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید 149، ائیرپورٹ 126، لانڈھی میں 117 ملی میٹر بارش ہوئی، فیصل بیس 121، ناظم آباد 109 اور نارتھ کراچی میں 78 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
شہر میں بارش کے سبب کے-الیکٹرک کا سسٹم بھی ٹھپ ہو گیا، گلستان جوہر، گلشن اقبال، ملیر، کورنگی سمیت کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو دہرے عذاب کا سامنا کرنا پڑا، مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، افسوس ناک واقعات سولجر بازار، اورنگی ٹاؤن، ملیر، کیماڑی اور بن قاسم میں پیش آئے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کا سارا نظام خراب ہے انکی نا اہلی کی وجہ سے پچھلی بارش میں اکیس افراد ہلاک پوئے نجانے اب کیا ہوگا۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved