Aug 14, 2019 02:50 pm
views : 244
Location : PML N Secretariat
Lahore- Time has Come to take timely decisions, Shahbaz Sharif
لاہور،مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے، شہبازشریف
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھارتی وزیراعظم کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹریٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پرچم کشائی کی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے جشن آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے گئے،قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان جیسی نعمت حاصل کی، پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال ہو چکے ہیں۔
شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور مودی نے ہماری شہ رگ پر ہاتھ ڈالا ہے مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے اور آج72ویں یوم آزادی پر ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ جب تک اپنی شہ رگ سے مودی کا ہاتھ نہ ہٹا لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر بنے گا پاکستان یہ نعرہ حقیقت بنانے کے لیے اب ہمیں ٹرمپ کی طرف نہیں بلکہ اللہ کی طرف دیکھنا ہے ہمیں اللہ کی مدد چاہئے، ہم اللہ کے سہارے آگے بڑھیں گے تو کشمیر بنے کا پاکستان، اہمیں کشمیریوں کو بتانا ہوگا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں، اب باتیں نہیں اب عمل کرنے کا وقت ہے۔