Aug 14, 2019 04:02 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Newyork - Lodhi presents Qureshi's letter to UNSC urging meeting on occupied Kashmir
نیویارک،سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، پاکستان کا اقوام متحدہ کو خط
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم کو روکنے کے لیے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا خط اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر کو پہنچا دیا، جو 15 رکنی سلامتی کونسل کی رواں ماہ صدر ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکوہ خط میں سلامتی کونسل کی صدر سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا باضابطہ مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کی کشمیر کے مسئلے کو سلامتی کونسل میں لے کر جا رہے ہیں، امید ہے کہ سلامتی کونسل جلد کشمیر کے مسئلے پر ملاقات کرے گی۔
ڈاکٹرملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی گیارہ قراردادیں اب تک زیرالتوا ہیں۔بھارتی پابندیوں اور کرفیو نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے لیکن امید ہے کہ کشمیر پر عالمی برادری حق اور انصاف کا ساتھ دے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نریندر مودی کی حکومت نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر دیا تھا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر کرفیو نافذ ہے۔ عید کے موقع پر بھی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث کشمیری مسلمانوں کی اکثریت سنت ابراھیمی ادا کرنے سے بھی محروم ہے۔