Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 15, 2019 01:00 am views : 258

Location : Domestic place

Pakistan observes Black Day in protest against India
  • Urdu

ملک بھر میں بھارتی یوم آزادی آج یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف بھارت مخالف ریلیاں نکالی جائینگی۔ جس میں کشمیر پر بھارتی فیصلے کو مسترد کیا جائے گا۔ گھروں میں کالے رنگے کے جھنڈے لہرائے جائینگے۔
لاہور میں بھی ریلی نکالی جائے گی، ریلی کی قیادت گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کرینگے، اس ریلی میں یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شرکت کرینگی۔ ریلی گورنر ہاؤس سے پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی۔
دوسری ریلی تحریک انصاف کے رہنما ممبر پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر کی قیادت میں شنگھائی پل سے تین بجے نکالی جائے گی، ریلی شنگھائی پل سے گورنر ہاؤس پہنچ کر اختتام پذیر ہو گی۔
تیسری ریلی پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان کی قیادت میں ریلی غازی روڈ سے نکالی جائے گی، غازی روڈ سے نکلنے والی ریلی کا اختتام گورنر ہاؤس میں ہو گا۔
اسلام آباد میں بھی پاکستان تحریک انصاف بھارت کے یوم آزادی پر بڑی ریلیاں نکالی گئی اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے فیصلے کو مسترد کیا جائے گا۔
اُدھر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں نے آج یوم سیاہ منانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔ کشمیر پر قبضے کے حوالے سے عوام، حکومت اور پاک فوج سب نے بھارتی فیصلہ مسترد کر دیا ہے۔ دنیا نے جان لیا پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے۔
انہوں نے لاہور میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین، قرار دادوں کی دھجیاں اڑادی ہیں، مودی نےثابت کر دیا وہ عالمی قراردادوں کے ساتھ مخلص نہیں۔
چودھری سرور کا کہنا تھا کہ آج بھی یوم آزادی کی تقریبات میں پاکستان کیساتھ کشمیر کا جھنڈا لہرایا ہے، کل پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، بھارت نے کشمیریوں کے رابطے منقطع کر رکھے ہیں۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پارٹیوں سے بالائے طاق ہو کر پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا لے کر مارچ کریں گے، اوور سیز پاکستانیوں سے بھی اپیل ہے وہ بھی بھرپوراحتجاج کریں۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved