Aug 15, 2019 01:00 am
views : 256
Location : Domestic place
NAB considers LNG case will take time, Shahid Khaqan Abbasi
نیب کو ایل این جی کیس سمجھارہے ہیں وقت لگے گا، شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں ریمانڈ کی مدت ختم ہونے کے بعد نیب نے دوبارہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔ کمرہ عدالت میں شاہد خاقان عباسی سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور مصدق ملک نے ملاقات کی۔
نیب پراسیکیوٹر کی استدعا پر عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی، عدالت نے حکم دیا کہ جلد تفتیش مکمل کرنے کی کوشش کریں، شاہد خاقان عباسی کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے۔
سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کے افسر جو سوالات پوچھ لیتے ہیں ان کا جواب دے دیتا ہوں، نیب کو ایل این جی کیس سمجھا رہے ہیں، اس میں ابھی وقت لگے گا، مزید دو ہفتے مل گئے ہیں۔ یہ تعلیم بالغاں کا کورس ہے، سمجھانے کی کوشش کریں گے۔