آر ایس ایس کے غنڈوں کو مقبوضہ وادی میں بھیجا جا رہا ہے: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا پہلے سے موجود بھارتی فوج کی موجودگی میں مزید اضافہ کر دیا گیا، مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کیا دنیا مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی خاموشی سے دیکھتی رہے گی ؟ عالمی برادری نے یہ ہونے دیا تو مسلم دنیا میں اس کا شدید ردعمل ہوگا۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کی ڈی پی بھی سیاہ کر دی۔