Aug 16, 2019 11:00 am
views : 270
Location : Domestic place
One year complete of illicit government, all articles fail: Marium Aurangzeb
نالائق حکومت کا ایک سال مکمل، تمام مضامین میں فیل ہیں: مریم اورنگزیب
ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عمران صاحب 18 اگست کو اپنی نالائقی اور نااہلی پر جھوٹ کا عالمی ریکارڈ بنائیں گے، ایک سال میں کتنے انڈے، کٹے اور مرغیاں بانٹی ہیں ؟ ایک سال ہو گیا عوام روٹی کی جگہ بھوک اور مہنگائی کی تبدیلی کھا رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران صاحب آپ نے تو ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھر دینے تھے ؟ آپ نے تو روٹی ، کاروبار اور روزگار بھی چھین لیا۔