Aug 16, 2019 12:00 pm
views : 268
Location : Domestic place
No force can stop a united nation in freedom struggle, PM Imran tells fascist Modi govt
'فاشسٹ مودی جان لے، جب قوم متحد ہو تو اسے کوئی نہیں روک سکتا'
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فاشسٹ ہندو مودی جان لے، بہتر افواج کی مدد سے کسی دوسری فوج، عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کو تو شکست دی جا سکتی ہے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ جب کوئی قوم آزادی کے لئے متحد ہوتی ہے تو اسے کوئی نہیں روک سکتا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ موت کا خوف یا کوئی بھی طاقت جدوجہد آزادی کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن سکتی، ایسی قوم کو آزادی کی اپنی منزل کے حصول سے روکنا ناممکن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی پر قابو پانے کے لئے مودی کی قیادت میں ہندوتوا فاشسٹ حربے بری طرح ناکام ہوں گے۔