Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 16, 2019 06:12 pm views : 276

Islamabad- PEMRA Bans Ads Featuring Indian Actors
  • Urdu

اسلام آباد،پیمرا نے بھارتی فنکاروں کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی

 پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے بھارتی فنکاروں کے اشتہارات پر پابندی عائد کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پہلے ہی پاکستان میں بھارتی مواد (فلم، ڈرامے، رئیلٹی شوز) نشر کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے تاہم یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر مختلف کثیر القومی مصنوعات کے اشتہارات میں بھارتی شخصیات کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں اور انہیں پاکستان میں نشر کیا جارہا ہے۔
اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ 14 اگست کو کشمیر سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا تاہم اس دوران بھی بھارتی اشتہارات پاکستانی چینلز پر دکھائے جاتے رہے اور یہ عمل حکومتی پالیسی کے برعکس تھا۔
پیمرا کے مطابق پاکستانی ٹی وی اسکرینز پر بھارتی اداکاروں کی نمائش ان پاکستانیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جو کشمیر میں بھارتی مظالم پر پہلے ہی مضطرب ہیں۔
نوٹیفکشن میں کہا گیا کہ اس تناظر میں پیمرا بھارت میں بننے والے اشتہارات بالخصوص وہ جن میں بھارتی اداکار موجود ہوں، نشر کرنے پر پابندی عائد کرتی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 اے کے تحت لگائی جانے والی یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک بھارتی اداکاروں پر مبنی اشتہارات کو متبادل پاکستانی اداکاروں یا کرداروں کے ساتھ تبدیل نہیں کیا جاتا اور پیمرا ان کی منظوری نہیں دیتا۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved