Aug 17, 2019 12:51 pm
views : 267
Location : Domestic Place
Islamabad-PM Imran Khan to visit Lahore on Sunday
اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل لاہور پہنچیں گے
وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ ملتان روڈ لاہور پر شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگائیں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم اعلی سطح کے کابینہ اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جبکہ عمران خان ملتان روڈ پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔
دوسری جانب لاہور ضلعی انتظامیہ نے وزیر اعظم کے دورے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔