Aug 17, 2019 01:01 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Lahore- Martyred soldier buried with full military honors in Lahore
لاہور،کنٹرول لائن پر شہید نائیک تنویر اورسپاہی رمضان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
کنٹرول لائن پر شہید فوجی اہلکاروں نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کو آبائی گاؤں میں فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کردیاگیا، شہید محمد تنویر کا تعلق جہانیاں جبکہ محمد رمضان کا تعلق محسن وال سے تھا۔
تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والے جہانیاں کے نائیک تنویراحمد کا جسد خاکی گزشتہ رات ایمبولینس کے ذریعے آبائی گاؤں پہنچا تو موٹرسائیکل اور کار پرسوارسینکڑوں افراد نے شہید کے جسد خاکی کا پرتپاک استقبال کیا اور فضا پاکستان زندہ باد اورپاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گئیں اور جسد خاکی کو ریلی کی شکل میں گاؤں لیجایا گیا۔
شہید نائیک تنویراحمد کی نمازجنازہ صبح ساڑھے آٹھ بجے ادا کی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی، جس کے بعد شہید نائیک تنویر کو مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
دوسری جانب محسن وال میں شہید سپاہی رمضان کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعدادمیں شرکت کی، جس کے بعد شہید سپاہی رمضان کو مکمل فوجی اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔