Aug 17, 2019 04:30 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Peshawar-BNP’s Nawab Amanullah Zehri killed in firing in Khuzdar
خضدار، فائرنگ سے بی این پی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زہری جاں بحق
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نواب امان اللہ زہری قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے مرکزی رہنمانواب امان اللہ زہری کے قافلے پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔
ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امان اللہ اور ان کے پوتے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ مقتولین کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔