پشاور،بنوں میں تاجروں کا احتجاج کے نام پر انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ
پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو سے متاثر علاقے بنوں کے تاجروں نے پروفیشنل سیلز ٹیکس کیخلاف ناقابل فہم طور پر انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق دشمنوں کی جانب سے پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم کو ناکام بنانے کی کوششیں جاری ہیں،کبھی کوئی جھوٹا واقعہ سناکر لوگوں کو مہم کیخلاف اکسایا جاتا ہے تو کبھی ویسکین جعلی ہونے کا جھوٹا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے،اور اب پاکستان میں سب سے زیادہ پولیو سے متاثر علاقے بنوں کے تاجروں نے پروفیشنل سیلز ٹیکس کیخلاف ناقابل فہم طور پر انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔جس پر ملک بھر میں بنوں کے تاجروں کے اس طرز عمل پرسوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
بنوں میں رواں سال اب تک پولیو کے بیس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ایسے میں پولیو مہم کے بائیکاٹ کے کیا خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں،سوال یہ ہے کہ بنوں میں تاجروں کی جانب سے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فائدہ آخر کس کو ہوگا؟
انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ سے صرف پاکستانی بچوں کو معذور دیکھنے والی قوتیں خوش ہوں گی، بائیکاٹ کا فائدہ صرف ان قوتوں کو ہوگا جو پاکستان کی باصلاحیت نوجوان نسل کو معذور دیکھنا چاہتی ہیں،مگر حکومت اور انسداد پولیو کے رضا کار ہر قیمت پر ایسے عناصر کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اس وقت پولیو کے حوالے سے دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں شمار ہوتا ہیجبکہ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر انسداد پولیو مہم جاری ہے۔