Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 18, 2019 03:11 pm views : 241

Location : Frere Hall

Karachi- PTI Government's st Year is Nightmare
  • Urdu

کراچی،پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے،وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے۔
کراچی میں ’سرسبز سندھ مہم ‘ کے افتتاح کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں جب تک درختوں کی افزائش کو بڑھایا نہیں جائے گا موسمی تبدیلی کے اثرات بڑھتے جائیں گے، ہمیں صرف پودا نہیں لگانا بلکہ اس کی حفاظت کرکے درخت بنانا ہے، کراچی میں درختوں کی بہت کمی ہے، میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے حصے کا درخت لگا کر سندھ کو سرسبز اور شاداب بنائیں، دنیا میں وہ ممالک اچھے لگتے ہیں جہاں دختوں کے ساتھ پرندے بھی ہوں، نیم کے درخت کے علاوہ میواجات کے درخت لگائے جائیں تاکہ پرندوں کی افزائش میں اضافہ ہوسکے۔ کراچی کے 3 اضلاع میں کچرا اٹھانے کا کام قدرے بہتر ہے، برساتی نالوں کی صفائی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، پچھلے سال کےایم سی کو نالوں کی صفائی کے 550 ملین روپےدیے گئے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا سال بھیانک خواب ہے، اس سال یاد رکھنے والا کچھ نہیں۔ وفاقی حکومت اب تک کوئی کام نہیں کر سکی اور اس نے صوبوں کو بھی کام نہیں کرنے دیا، اسٹاک مارکیٹ 28ہزار پوائنٹس پر آگئی ہے، پی ٹی آئی سے کہتا ہوں آگے بڑھیں اور حکومت کریں،تصویریں بنوانا چھوڑیں اور کام کریں، جو کام کرنے والا ہے حکومت وہ کام کرے، جو ملکی آئین کی پابندی نہیں کرتا وہ ملک چلنے کی توقع کیسے رکھ سکتا ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے کئی بار نااہل قرار دینے کی کوشش کی گئی، پارٹی بلاول بھٹو زرداری اورآصف زرداری کی قیادت میں متحد ہے، پیپلزپارٹی ارکان کے حوصلے توڑنا ان کی بھول ہے، جیالے آمروں کے سامنے ڈٹ گئے، جیالے تو آمروں کے سامنے بھی ڈٹ گئے، یہ خود کو سنبھالیں۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved