بنوں کی تاجر ایسوسی ایشن پولیو مہم کے بائیکاٹ کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم
بنوں کی تاجر ایسوسی ایشن پولیو مہم کے بائیکاٹ کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے ہیں،وزیراعظم کی انسداد پولیو مہم کے فوکل پرسن بابر بن عطانے پولیو مہم کے خلاف پروپیگنڈا ناکام بنانے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا ہے۔
بنوں کی تاجر ایسوسی ایشن پولیو مہم کے بائیکاٹ کے معاملے پر دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئےہیں جہاں موبائل ٹریڈرونگ ،ٹریول ایجنسی ونگ ،بیٹری اینڈ الیکٹرانک ونگ نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیومہم کو نشانہ بنانا مرکزی ٹریڈر ایسوسی ایشن کا غلط قدم ہے۔دوسری جانب صدر بنوں ٹریڈرز ایسوسی ایشن شاہ وزیر خان اپنے موقف پر قائم ہیں اور ان کی جانب سے پولیو مہم کے با ئیکاٹ کا اعلان واپس نہیں لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بنوں میں تاجروں نے پروفیشنل سیلز ٹیکس کے خلاف ناقابل فہم طور پر انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا تھا،تاہم ملک بھر میں شدید تنقید کے بعد بنوں تاجر ایسوسی ایشن کے تین ونگز نے پولیو بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بنوں میں رواں سال اب تک پولیو کے بیس کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ایسے میں پولیو مہم کے بائیکاٹ کے کیا خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں ،سوال یہ ہے کہ بنوں میں تاجروں کی جانب سے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا فائدہ آخر کس کو ہوگا؟۔انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ سے صرف پاکستانی بچوں کو معذور دیکھنے والی قوتیں خوش ہوں گی۔