Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 18, 2019 05:22 pm views : 258

Location : Different Places

Karachi- Alleged teenage thief beaten to death.
  • Urdu

شہر قائدمیں 15 سال کے کم عمر مبینہ چور کی تشدد سے موت ,2 افراد کو گرفتار

پولیس نے شہر قائد کے علاقے کوکن سوسائٹی میں 15 سال کے کم عمر مبینہ چور کی تشدد سے موت کے واقعے میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بھی لڑکے کی مبینہ ہلاکت کا نوٹس لے لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کوکن کو آپریٹو سوسائٹی میں ایک کم عمر چورموقع پر پکڑا گیا تھا جس پر لوگوں نے بے پناہ تشدد کیا جس کے باعث وہ ہلاک ہو گیا۔ لڑکے کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی ہے۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑکے کی موت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ریحان قصائی کا کام کرتا تھا، رات سے گھر نہیں آیا، آج اس کی ہلاکت کی خبر ملی۔دوسری طرف پولیس کے مطابق ملزمان نے بیان دیا ہے کہ صبح 11 بجے لڑکا اپنے ساتھی کے ساتھ بنگلے میں داخل ہوا، ایک لڑکے کو ہم نے پکڑ لیا جب کہ دوسرا فرار ہو گیا۔ملزمان کے بیان کے مطابق موقع پر موجود لوگوں نے مل کر مبینہ چور لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے باعث لڑکے کی حالت غیر ہوئی تو رینجرز کو طلب کیا گیا، رینجرز اہل کاروں نے لڑکے کو چھڑایا لیکن اسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی اس نے دم توڑا۔ادھر وزیر اعلیٰ سندھ نے چوری کے الزام میں لڑکے کی مبینہ ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر اعلیٰ نے قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ انھوں نے کہا کہ یہاں جنگل کا قانون نہیں کہ خود ہی کارروائی کریں، انسانیت کی جو قدر نہیں کرے گا وہ انسان کہلانے کے لایق نہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے پر تشدد کرنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ دیگر افراد کی تلاش جا ری ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved