Aug 18, 2019 06:04 pm
views : 239
Location : Domestic Place
Lahore- State Minister Zartaj gul Addresses
لاہور، وزیراعلی پنجاب کے پی کی طرح پنجاب کو بھی پولی تھین بیگ فری بنائیں،زرتاج گل
وزیرمملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے پلانٹ فار پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مٹی سونا اگلتی ہے اور قدرتی حسن سے مالامال ہے ۔ ہم نے اس ملک کی قدر نہیں کی ہماری زراعت کی پیداوار کی صلاحیت کم ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قحط سالی ہے پانی کی سطح مزید نیچے چلی گئی ہے ۔ سابق وزیر اعلی ٹوپی پہن کر سیلاب میں سلیفیاں کھنچواتے رہے اس سے تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان موسمی تبدیلیوں سے متاثرہونےوالے ممالک میں شامل ہے۔ موسمی تبدیلیوں کے مضراثرات سے نمٹنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔
پاکستان میں خطرہ ہے چاروں موسم ختم ہو رہے ہیں کوئی اقدامات نہ کئے تو اگلے پینتیس سال میں بہار اور خزاں کاموسم ختم ہو جائے گا ۔
وزیرمملکت نے کہا کہ چھتیس لوگ کراچی میں سیلاب اور بارش کی نذر ہو گئے ، ہیٹ ویو سے تین ہزار لوگ کراچی میں جاں بحق ہوئے کیونکہ اندھا دھند کالونیز بنائی گئیں۔کراچی میں بارہ ہزار ٹن گند ہوتا ہے۔ گند ہم پھینکیں تو ترکی کی کمپنی کیوں اٹھائے ۔
زرتاج گل نے کہا کہ سیلاب کےلئے سیون پوائنٹ ایٹ بلین بجٹ رکھا ہے۔چھانگا مانگا میں زمین کو واگزار کروا کر ہریالی لگائی ۔پاکستان میں پرندے نایاب ہو چکے ہیں بے دریغ جو ان نایاب پرندوں کا قتل کرتے ہیں ان پر پابندی لگائی جائے۔
انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے اپیل کی کہ کے پی کی طرح پنجاب کو بھی پولی تھین بیگ فری بنائیں۔