Aug 18, 2019 07:59 pm
views : 220
Location : Domestic Place
Islamabad- PTI govt reformed institutions, improved governance in first year Firdous Ashiq Awan
حکومت کا پہلاسال ملکی استحکام، دوسرا تعمیرِ پاکستان کا ہے،فردوس عاشق اعوان
تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا معاون خصوصی برائے اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی قیادت نے پہلے برس ملک کو استحکام دیا اور دوسرے سال پاکستان کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سیاحت کو فروغ دینے اور مواصلات کے لیے نئی پالیسی بنائی، حکومت نے کئی ممالک کو ویزا آن آرائیول کی سہولت فراہم کی جبکہ ٹیکس وصولی کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے عام شہریوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لائے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے اور ملکی خزانہ یا قوم کی دولت لوٹنے والوں کے گرد گھیرا بھی تنگ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے نوجوان پروگرام کا آغاز کیا اسی طرح موجودہ حکومت نے جس طرح مسئلہ کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی، ہم نے کشمیرکاز کے لیے سیاسی معاملات پس پشت ڈال دیے اور اب وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔