Aug 19, 2019 12:00 pm
views : 321
Location : Domestic place
Indian envoy summoned by Pakistan to protest killing of two civilians
بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، شہریوں کی شہادت پر احتجاج
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا بھارتی فوج کی سول آبادی پر گولہ باری سے 2 بے گناہ شہری شہید ہوئے، بھارتی فوج کی فائرنگ و گولہ باری سے 7 سالہ معصوم بچہ بھی شدید زخمی ہوا، بھارتی فوج ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل سول آبادیوں کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج سول آبادیوں کو توپ خانے، مارٹر گولوں اور خود کار اسلحے سے نشانہ بنا رہی ہے۔
ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت نے 2017 سے اب تک 1970 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں، سول آبادیوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور انسانی اقدار کے منافی ہے، بھارتی فوج کا شہریوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔