Aug 19, 2019 01:00 am
views : 310
Location : Domestic place
Government will issue white paper on lies: Marium Aurangzeb
حکومتی جھوٹ کے پلندے پر وائٹ پیپر جاری کریں گے: مریم اورنگزیب
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کے ایک سال میں مہنگائی اور بے روزگاری کا سونامی آیا۔ حکومت کے پاس جھوٹے دعوؤں کے سوا کچھ نہیں تھا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت پر طنز کے تیروں سے وار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت کے جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے وائٹ پیپر جاری کرینگے۔
مریم اورنگزیب کا آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے کہنا تھا کہ شہباز شریف کو ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، وہ نہ آ سکے تو مسلم لیگ ن کا وفد شرکت کرے گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا جو حکومت کی کارکردگی تنقیدی نظر سے دیکھے، اس کو باغی کہا جاتا ہے یا جیل میں ڈال دیا جاتا ہے کیا یہ مدینہ کی ریاست ہے؟ وزیراعظم سمجھ لیں کہ عوام نہ پاگل ہیں نہ بے وقوف۔