کوئٹہ، چلتن کے پہاڑوں کے دامن میں موجود منفرد لینجو واٹر پارک
بلوچستان کے بلند وبالا پہاڑوں پر پکنک منانے کا الگ ہی مزہ ہے۔ چلتن کے پہاڑوں کے دامن میں موجود لینجو واٹر پارک دشت ہے جہاں نوجوان اپنی ثقافت اور شہری ماحول سے کہیں دور آکر پکنک منانے کوترجیح دیتے ہیں۔چلتن کے پہاڑ بلوچستان کے حسین مقامات میں سے ایک ہیں۔موسم بہار میں کھلنے والے پھول چلتن کی پہاڑیوں کے حسن کو دوبالا کردیتے ہیں۔ان پہاڑیوں پر ہر موسم میں پکنک منانے آنے والوں ہجوم لگا رہتا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنے آبا ؤ اجداد کے دور کے چیزیں اور اپنی ثقافت اور دامن کوہ میں زندگی بہت ہی پر سکون ہے یہاں آکر عجیب کیفیت طاری ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ سریاب سے لیکر مستونگ تک کوئی پارک نہیں ہے لینجو پارک اپنی مثال آپ ہے،یہاں لوگ دماغی سکون محسوس کرتے ہیں۔یہاں بلوچوں کی روایتی پکوان سمیت ثقافتی چیزوں کے ساتھ ''گدان'' بھی اپنی تمام تر خوبصورتیوں کی ساتھ اس پارک کو مزید خوبصورت بناتاہے۔
اس موقع پر پکنک منانے آئے ایک نوجوان ریاض احمد کا کہنا تھا کہ میں بولان کا رہائشی ہوں مگر گرمیوں میں ہم کوئٹہ میں رہتے ہیں اورآج یہاں پکنک منانے آئے ہیں، یہاں زندگی کے شور شرابے سے بہت سکون ملتا ہے، یہاں بچوں کے لئے سوئمنگ پول کے ساتھ کافی چیزیں ہیں تفریح کے لئے، اس کے علاوہ یہاں گدان بھی جو ہماری ثقافت کو فروغ دیتے ہیں۔
ایک اور نوجوان محمد صادق بلوچ کا کہنا تھا کہ جو ذہنی سکون بند کمروں یا بنگلوں میں نہیں ملتا وہ سکون یہاں نیچرل چیزوں میں ملتا ہے۔