Aug 20, 2019 12:00 pm
views : 294
Location : Domestic place
Firdous Ashiq welcomes President Trump's reconciliatory role on Kashmir situation
امریکی صدر ٹرمپ کا مصالحانہ کردار خوش آئند ہے: فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا عالمی برادری نے یکطرفہ بھارتی اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے، بھارتی ناانصافیوں اور کشمیریوں پر ظلم کا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرتے رہیں گے، ہر فورم پر بھارت کو اس کے ظلم و بربریت کا آئینہ دکھائیں گے، حق خود ارادیت کی جدوجہد میں پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا آزادی کی صبح تک کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رہے گی، سلامتی کونسل کے اجلاس سے بھارتی دعوے کی نفی ہوئی کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے، بھارت یکطرفہ اقدامات سے حقائق تبدیل کر سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتا ہے۔