Aug 20, 2019 12:00 pm
views : 310
Location : Domestic place
Thousands of Kashmiri youth arrested on the 16th day of curfew in the occupied valley
مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 16 واں روز، ہزاروں کشمیری نوجوان گرفتار
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خواتین اور بچیوں کو ہراساں جبکہ کشمیری نوجوان لڑکوں کو گرفتار کیا گیا۔ بھارتی فوج اب تک چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کرچکی ہے۔
مواصلاتی رابطے بند ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں سے بات کرنے کو ترس گئے۔ گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کا سٹاک بھی ختم ہوگیا۔ وادی کے کچھ علاقوں میں کرفیو کے باوجود لوگ گھروں سے نکلے اور بھارت مخالف احتجاج کیا۔