Aug 20, 2019 12:00 pm
views : 284
Location : Domestic place
"General Bajwa plays a central role in the Afghan peace process."
’’جنرل باجوہ افغان امن عمل میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں‘‘
جنرل قمر جاوید باجوہ نے29 نومبر2016کو پاک فوج کی کمان سنبھالی تو آپریشن رد الفساد کا آغاز ہوا۔ افغانستان سے دہشت گردوں کی آزادانہ نقل وحرکت روکنے کے لیے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس پر تمام تر مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے تیزی سے پیش رفت کی گئی۔
جیسے جیسے باڑ اور سرحدی قلعوں اور چوکیوں کی تعمیر مکمل ہو رہی ہے اس کے زبردست نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ مشرقی سرحد پر نریندر مودی کے مذموم عزائم ایک مسلسل چیلنج ہیں جنھیں ناکام بنانے کے لیے جنرل قمر جاوید باجوہ کی جرات مندانہ حکمت عملی کے نتائج کو 27/28 فروری کو دنیا دیکھ چکی ہے۔