Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 20, 2019 05:45 am views : 281

Location : Domestic place

Karachi: So far 67 people have died due to electric, Zafar Abbas
  • Urdu

کراچی،اب تک 67 لوگ کے الیکٹرک کی وجہ سے جان بحق ہوئے ہیں، ظفر عباس

جعفریہ ڈیزاسٹر سیل کے سربراہ ظفر عباس نے آئندہ ہفتے کے الیکڑک کے خلاف احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کی غفلت سے درجنوں لوگوں کی جان گئیں، کے الیکٹرک کے خلاف ایف آئی آر درج ہے، لیکن سندھ حکومت ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے، کے الیکٹرک مافیا نے سب کو خرید لیا ہے، ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور ہمیں پیسے کی آفر کی جا رہی ہے،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے وکلا کے ہمراہ کے الیکٹرک سے متعلق کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ظفر عباس نے کہا کہ ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود کے الیکٹرک کے سی ای او کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے نہیں مارے جا رہے ہیں، سندھ حکومت بھی انکے ساتھ ملی ہوئی ہے اور کے الیکٹرک مافیا نے سب کو خرید کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر عباس نے کہا کہ آئندہ ہفتے کو نمائش چورنگی پر احتجاج کریں گے، احتجاج میں علامتی طور پر لاشیں اور کے الیکٹرک کے پول بھی رکھے جائیں گے۔ ظفر عباس نے کہا کہ اب تک 67 لوگ کے الیکٹرک کی وجہ سے جان بحق ہوئے ہیں، اب تک 15 ایف آئی آر کٹ چکی ہیں، کچھ لوگ ایف آئی آر کو سی کیٹگری میں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور افسران ہم پر دباؤ ڈال رہے ہیں اور کے الیکٹرک کی جانب سے دھمکی دی جا رہی ہے، ہمیں پیسے کی آفر بھی کی جا رہی ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved