Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 20, 2019 11:45 pm views : 307

Location : Different Places

India provides water data to Pakistan Indus Water Commissioner
  • Urdu

 سیلابی صورتحال، پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کا رابطہ

\پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران بڑی پیش رفت، پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کو ٹیلی فون کے ذریعے پانی کا ڈیٹا فراہم کیا گیا۔
 پاکستان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی, پاکستان اور بھارت کے انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بھارت کی جانب سے پانی کے فراہم کر دہ ڈیٹا کے مطابق ہریکے اور فیروز پور بیراج پر پانی کا بہاؤ ڈیڑھ لاکھ کیوسک ہے۔
دریائے ستلج میں 2 لاکھ کیوسک تک کا ریلا چھوڑا جا سکتا ہے۔ دریا میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، کئی مقامات پر بند ٹوٹنے کا خدشہ ہے جس سے چشتیاں کی قریبی آبادیوں کے زیر آب آنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے جوان بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ بہاولنگر کے قریب بھی دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ دریا کنارے 44 آبادیوں کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ہیڈ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد 29 ہزار 536 اور اخراج 17 ہزار 627 کیوسک ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلڈ ریلیف کیمپ قائم بھی کر دیئے گئے ہیں۔ بند کے حفاظتی پشتوں کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، دریا میں پانی کے بہاؤ کی مانیٹرینگ بھی کی جا رہی ہے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved