Aug 21, 2019 03:38 am
views : 254
Location : Domestic place
Mustafa Kamal, the head of the Pakistan mainland party, said that Mayor Karachi Waseem Akhtar name should be put in the ECL,
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا میئرکراچی وسیم اخترکانام ای سی ایل میں ڈالاجائے،
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ذراسےبارش ہوتی ہےاورلوگ مرجاتے ہیں، عید کے بعد آلائشوں کواٹھانابھی ہوتا ہے، میرےدورمیں اوربعدمیں بھی آلائشوں کامسئلہ نہیں ہوا۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سیدمصطفی کمال کا کہنا تھا کہ میئرکراچی وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، ورنہ وہ بھاگ جائیں گے,وسیم اختر نے جو کراچی شہر کے ساتھ کیا ہے ان کو فرار ہونے کا راستہ نہیں دینا,انہوں نے کہا کہ اگر وسیم اخترکا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا تو وہ اپنی ٹرم کےدوران ہی ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وسیم اخترکوپکڑاجائےبہت پیسہ نکلےگا، مذاق بن گیاہےکہ ہم صبح سے شام تک 6پریس کانفرنس دیکھیں، کوئی ذمہ داری نہیں لے رہا ہرایک اپنی ذمے داری دوسرے پر ڈال رہا ہے، کراچی میں آلائشیں اب تک پڑی ہیں، کوئی اٹھانے والا نہیں۔