Aug 22, 2019 11:00 am
views : 278
Location : Domestic place
Huriyat leaders call for anti-India marches as curfew continues on 18th day
مقبوضہ کشمیر میں 18 روز سے کرفیو، حریت رہنماؤں نے بڑے احتجاج کی کال دے دی
قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کو چھاؤنی میں بدل دیا، 18 روز سے کاروبار زندگی معطل ہے، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ باہر نکلنے والوں کو پیلٹ گن اور آنسو گیس سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارتی فوج بچوں کو زخمی اور گھروں پر چھاپے مار کر بچوں اور مردوں کو حراست میں لے رہی ہے۔
کشمیر میڈٰیا سروس کے مطابق کشمیری رہنماؤں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرفیو اور دیگر پابندیوں سے نکل کر سڑکوں پر نکلیں اور بھارت مخالف ریلیوں میں حصہ لیں۔