Aug 22, 2019 05:54 pm
views : 277
Location : Different Places
Islamabad-Public Views on One year of PTI Government
تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال کے حوالے سے شہریوں کی رائے
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے ،حکومت کی جانب سے پہلے سال کو ملکی استحکام جبکہ دوسرے سال کو تعمیر پاکستان کا سال قرار دیا گیا ہے،حکومت نے پہلے سال کئی شعبوں میں کامیابیاں سمیٹی تاہم مہنگائی میں اضافے پر عوام نے حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے پہلے سال میں ہی غریب عوام پر عرصہ حیات تنگ ہوگیا ہے،حکومت اپنی نااہلیوں کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال رہی ہے،عمران خان کو چاہیے کہ اقتدار کسی اچھے انسان کے حوالے کردیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری کامحمد یاسین کہنا تھا کہ حکومت نے غربت کم کرنے کا کہنا تھا لیکن حالات اسکے برعکس ہیں،ایک سال غریبوں کیلئے اچھا ثابت نہیں ہوا،حکومت اپنی نا اہلیوں کو ملبہ پرانی حکومتوں پر ڈالتی آئی ہے۔
کامران خان موجودہ حکومت کی پالیسی لانگ ٹرم ہے پہلا سال استحکام جبکہ دوسرا تعمیر کا ہوگا ،ہم نے عمران خان کو پانچ سال کیلئے منتخب کیا پانچ سال بعد ہم دیکھیں گے کہ ملک کہاں کھڑا ہے۔
سید عارف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کے نعرے تھے کہ باہر سے لوگ یہاں نوکری کرنے آئیں گے ،لیکن حالات یہ ہوگئے ہیں کہ یہاں پر پہلے سے موجود لوگوں کا بھی گزارہ مشکل ہوگیا ہے۔